بھارتی وزیراعظم 17 مئی کو عہدے سے مستعفی ہو جائینگے

Manmohan Singh

Manmohan Singh

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ 17 مئی کو اپنی پارٹی کے دور اقتدار کے دس سال مکمل ہونے پر عہدے سے مستعفی ہو جائینگے ۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق 17 مئی کو عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد من موہن سنگھ قوم سے الوداعی خطاب بھی کرینگے، واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کا اعلان بھی 17 مئی کو کیا جائیگا۔