بھارتی وزیر اعظم کی ہٹ دھرمی سے خطے کا امن تباہ ہوگا، مولانا عبدالعزیز علوی

Muzaffarabad

Muzaffarabad

مظفرآباد (جیوڈیسک) امیر جماعۃ الدعوۃ آزاد کشمیر مولانا عبدالعزیز علوی نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تب تک مذاکرات نہ کئے جائیں جب تک وہ کشمیر سے اپنی افواج نہیں نکال لیتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کی ہٹ دھرمی سے خطے کا امن تباہ ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔