لاہور (جیوڈیسک) معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں بھارت جانے کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔ وقت نہ ہونے کی وجہ سے وہاں جا نہیں پایا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ 2011 سے وہ بھارت نہیں گئے، 2014 میں جانے کا پروگرام ہے۔
بھارتی شاعر گلزار اور موسیقار وشال بھرت وال نے اپنی اگلی فلم کا گانا ان کے اسٹوڈیو میں رکارڈ کیا۔ راحت فتح علی خان نے بتایا کہ گلزار اپنے پاکستانی دوست حسن ضیا سیمل کر پاکستان میں فلم بنانے کا اعلان کرکے گئے ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری وشال بھرت وال دیں گے۔