نئی دہلی (جیوڈیسک) نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ مسائل طاقت کے استعمال سے حل نہیں ہوسکتے، بھارتی حکمرانوں اور سیاسی قیادت کو سمجھنا ہوگا کہ آگے بڑھنے کیلئے بات چیت بہت ضروری ہے۔
نئی دہلی میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی کشیدگی کی فضا رہتی ہے،اسے دور کرنے کیلئے بنیادی مسئلہ کشمیر کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پُرامن مزاکرات کیلئے ہمیشہ سنجیدہ ہے۔عبد الباسط نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دونوں ملک آگے بڑھیں اور مسائل کے حل کیلئےمزید ملاقاتوں کی ضرورت ہے۔