بھارت میں جائیداد ثابت ہو جائے تو دس لاکھ روپے تحفہ دوں گا :ڈاکٹر عاصم

Dr. Asim

Dr. Asim

.

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت ڈاکٹر عاصم حسین کیس کی سماعت 16 مئی تک ملتوی کر دی ، ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ بھارت میں جائیداد ثابت ہو جائے تو ایک ملین روپے تحفہ دوں گا ۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے ہسپتال میں دہشت گردوں کے علاج اور پناہ دینے کے معاملے کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین ، انیس قائم خانی ، قادر پٹیل ، وسیم اختر اور روف صدیقی عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے غائب ہونے والے 9 بل کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے ۔ دوران سماعت جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر کی جانبداری ثابت نہیں۔

یہ معاملہ ٹرائل کے دوران دیکھا جائے گا ، عدالت نے مقدمے کی سماعت 16 مئی تک ملتوی کر دی۔ مقدمے کی سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ بھارت جائیداد کا الزام لگانے والے ثابت بھی کریں ، اگر بھارت میں جائیداد ثابت ہو جائے تو ایک ملین روپے تحفہ میں دے دوں گا۔