بھارت: پونا میں ایک شخص نے بھارتی وزیر نتن گڈکری کو جوتا دے مارا
Posted on October 8, 2014 By Geo3 Webmaster اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Nitin Gadkari
نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی جمہوریت ایک بار پھر جوتاباری کی زد میں ہے۔ بھارتی شہر پونے میں بھارتی وزیر مملکت نیتن گڈکری کو ایک شخص نے جوتا دے مارا۔
حکمران جماعت کے سیاستدان نیتن گڈکری کو انتخابی مہم کی ریلی کے دوران ایک مشتعل شہری نے جوتے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ تاہم جوتا نتن گڈکری کو نہیں لگا۔
اور یوں وہ جوتا کھانے والے سیاست دانوں کی فہرست میں آنے سے بال بال بچ گئے۔ جوتا مارنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔