نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی پنجاب کے ضلع گورداس پور میں مسلح شخص کے پولیس چوکی پر حملے کے نتیجے میں 3 اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور بھی مارا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے ضلع گورداس پور میں مسلح شخص نے پولیس چوکی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ دوطرفہ فائرنگ کے تبالے میں 3 شہری بھی مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے کے فوری بعد این ایس جیز کمانڈوز موقع پر پہنچ گئے جن کی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور بھی مارا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق مسلح شخص کے حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں ایس پی گورداس پور بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب بھارتی حکام نے پولیس چوکی پر حملے کے فوری بعد ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی جب کہ پاک بھارت سرحد پر بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔