بھارت: انتہا پسند ہندوؤں کی مخالفت پر مسلمانوں کے گھروں کی الاٹمنٹ منسوخ

Houses

Houses

گجرات (جیوڈیسک) جمہوریت کا ڈھنڈورا پیٹنے والے ملک بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کی پامالی کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست گجرات کے شہر وڈودرا میں ہزاروں بے گھر افراد کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

ان کا جرم صرف اتنا ہے کہ وہ سب مسلمان ہیں۔ شہری انتظامیہ نے 8 ماہ قبل ترقیاتی منصوبے کے نام پر مسلمانوں کے 2 ہزار سے زائد گھر منہدم کر دیے تھے۔

انھیں نئے گھر الاٹ کیے گئے لیکن وہاں پہلے سے مقیم ہندوؤں نے انھیں اپنا پڑوسی بنانے سے انکار کر دیا۔

انتہا پسند ہندؤوں کی دھمکیوں سے ڈری ہوئی شہری انتظامیہ 8ماہ گزرنے کے بعد بھی بے حسی کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ بچے ، بوڑھے اور خواتین بے سروسامانی کے عالم میں جھونپڑیوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔