بھارت میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں، 131 افراد ہلاک

India

India

بھارت کے شمالی علا قوں میں جاری بارشوں نے ایک سو اکتیس لوگوں کی جانیں لے لیں۔ متعدد افراد زخمی اور بے گھر ہو گئے۔ گرتی ہوئی عمارتیں ٹوٹے مکانات، آنکھوں میں کرب، گھربار اجڑ جانے کا غم، تباہی کا عالم، یہ بھارت کے شمالی علاقوں کے مناظر ہیں۔

وقت سے پہلے شروع ہونے والی مون سون بارشوں نیبھارت کی شمالی ریاستوں خصوصا اتر کھنڈ، ہماچل پردیش اور ہمالیہ میں نظام زندگی کو بری طرح متاثر کردیا ہے۔ مختلف مقامات پر زیارت کو جانے والے تیھتر ہزار ہندو یاتری لینڈ سلائیڈنگ اور شدید بارشوں کی وجہ سے راستوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

سیاحوں کے محبوب مقام ہماچل پردیش کیکئی مقامات پر زمین کھسکنے اور سڑک دھنسنے کے سبب راستے جام ہوگئے۔ ہزاروں سیاح مشکلات سے دوچار ہیں۔ حکام کے مطابق ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ لوگوں کو ہیلی کاپٹر اور کشتیوں کی مدد سے محفوظ مقامات پر پہنچایا جا رہا ہے ۔