نئی دلی (جیوڈیسک) بھارت میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ قدرتی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 182 ہو گئی ہے۔ ریاست اتر اکھنڈ سیلاب اور بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔
جہاں دو درجن پل اور چار سو گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ اتر پردیش میں بھی بارشوں نے شدید تباہی مچائی ہے۔ نئی دلی میں سیلاب سے متاثرہ دو ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ پانچ ہزار فوجی اہلکار اور بائیس ہیلی کاپٹر سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔