ممبئی (جیوڈیسک) بھارت کی مختلف ریاستوں میں دو روز سے جاری بارشوں نے تباہی مچا دی، خراب موسم کے باعث پروازیں اور ریلوے کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ مہاراشٹرا میں تیز بارشوں سے سیلاب کی سی صورتحال ہے، سڑکوں پر تین فٹ تک پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔
مدھیہ پردیش کے دریا میں بھی طغیانی آگئی ہے ،جہاں دریا کے کنارے کپڑے دھوتی پانچ خواتین پانی میں بہہ گئیں۔ ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار خواتین کو باہر نکال لیا جبکہ ایک ڈوب کر ہلاک ہو گئی۔