بھارت: بارشوں اور سیلاب سے 18 افراد ہلاک

India Rain

India Rain

اڑیسہ (جیوڈیسک) مشرقی بھارت میں بارشوں اور سیلاب کے باعث اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ساحلی ریاستیں، اڑیسہ اور آندھر اپردیش دو ہفتے پہلے سمندری طوفان کی زد میں تھیں۔ جانی نقصان سے بچنے کے لیے ہزاروں افراد کو عارضی کیمپوں میں منتقل کیا گیا تھا۔ طوفان کے تھم جانے کے بعد یہ ریاستیں ان دنوں بارشوں اور سیلاب کی زد میں ہیں جس سے اٹھارہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں۔