بھارت میں بارشوں کے بعد سیلاب، درجنوں دیہات ڈوب گئے

Mumbai

Mumbai

(جیوڈیسک) بھارت میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی، درجنوں دیہات ڈوب گئے۔ ریاست اترپردیش میں حالیہ بارشوں کے بعد سیلاب سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

اور ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ افراد اپنی مدد آپ کے تحت سیلابی پانی سے نبرد آزما ہیں، جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے لوگ مختلف بیماریوں کا بھی شکار ہو رہے ہیں۔