نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل میں ملوث تین ملزموں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔
بھارتی چیف جسٹس پی Sathasivam کی سربراہی میں عدالتی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔ راجیو گاندھی کے قتل میں ملوث ان تینوں افراد کو انیس سو اٹھانوے میں موت کی سزا سنائی گئی تھی جس پر ملزموں نے صدر کے پاس معافی کی درخواست بھیجی جو گیارہ سال بعد خارج کر دی گئی تھی جس کے بعد سپریم کورٹ نے تین افراد کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔
سابق بھارتی وزیر اعظم راجیو گاندھی کو انیس سو اکیا نوے میں ایک انتخابی ریلی کے دوران خود کش حملے میں ہلاک کیا گیا تھا۔