میرٹھ (جیوڈیسک) بھارت میں مزدور بچوں کوتعلیم کی طرف راغب کرنے والی 15 برس کی رضیہ سلطانہ کو اقوام متحدہ کی جانب سے پہلا ملالہ ایوارڈ دیا گیا۔ ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں خصوصی تقریب کے دوران نانگلہ کھمبا گاوں سے تعلق رکھنے والی رضیہ سلطانہ کو اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے ایوارڈ دیا۔
رضیہ سلطانہ چار سال کی عمر میں مزدور بچوں کے ساتھ فٹ بال کی سلائی کیا کرتی تھی جسے ایک این جی او نے کام چھڑانے کے بعد اسکول میں داخل کرا دیا تھا جس کے بعد رضیہ نے تعلیم کے فروغ کا بیڑہ اٹھایا اور گھر گھر جا کر مزدور بچوں کو تعلیم دلانے کی تحریک چلائی اوراب تک 48 مزدور بچوں کو اسکول میں داخل کروا کر ان کی زندگی بدل چکی ہے۔
دوسری جانب بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے اجمیر کے ایک اسکول میں طلبہ نے کیک کاٹ کر ملالہ کی سالگرہ منائی اور رضیہ کو ایوارڈ دیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔