کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انہیں پاور ملی تو تبدیلیاں ضرور ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارت سے کرکٹ تعلقات بحال کرنا چاہتے ہیں تاہم بھارت میں مجوزہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا امکان کم ہے۔
ذرائع کے پروگرام اسکور میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ان کے پاس اختیارات ہوں تو وہ کام کرسکتے ہیں۔ قائم مقام چیئرمین نے کہا کہ کرکٹ میں تبدیلیاں ضرو ر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارت سے کرکٹ تعلقات بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ محمد عامر کی سزا کے معاملے پر ایک برطانوی بیرسٹر کی خدمات حاصل کی ہیں۔