فیصل آباد : متوقع سٹی میئر ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کا خطے میں بادشاہت اور چودھراہٹ کرنے کا خواب کسی صورت بھی پورا نہیں ہوگا ‘ حکومت کشمیریوں کا ہر سطح اور ہر فورم پر ساتھ دینے کا پکا ارادہ کر لیا ہے۔
موجودہ حکومت مشرف یا زرداری کی نہیں کہ جو مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال دیں یہ میاں نوازشریف کی حکومت ہے اور میاں نواز شریف وہ ہی ہیں کہ جنہوں نے اپنے ہر ادوار میں کشمیریوں کی حمایت کی اور ان کے معاملے کو ملکی وغیر ملکی ہر فورم پر اٹھایا اسی وجہ سے ہی تو آج یہ مسئلہ فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کے گزشتہ دور میں بھی یہ مسئلہ تقریباً حل ہونے کے قریب تھا مگر تاریخ کے ایک بدترین ڈکٹیٹر نے ان کی حکومت پر شب خون مار کر بہت بڑا ظلم کیا جس کا خمیازہ ہم آج تک بھگت رہے ہیں۔
وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ جس دلیرانہ انداز میں پیش کیا اس کی مثال نہیں ملتی جبکہ خود مخالفین بھی میاں نوازشریف کی تعریف کرتے نہیں تھکتے ‘ یہی مخالفین جو کہ رائیونڈ مارچ کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
بہت جلد ان کے ہاتھ پر بیعت کرکے وطن عزیز کی تعمیر وترقی میںاپنابہترین کردار بھی ادا کریں گے’ ایک سیٹ کے مالک شیدا ٹلی کی باتوں میں آنیوالوں کو بہت جلد عقل آجائے گی۔