اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے واضح کیا ہے کہ تجارت کو دیگر متنازع امور سے الگ نہیں کیا جاسکتا، بھارت اگر تعلقات میں بہتری چاہتا ہے تو امن کیلیے مسلسل اور بااعتماد پیشرفت کرے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے بھارتی میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ صرف کسی ایک معاملے پر پیش رفت نہیں ہو سکتی, بھارت اگر ممبئی حملوں کے معاملے کی بات کر تا ہے تو اسے سمجھوتہ ایکسپریس میں 40سے زائد پاکستانیوں کی ہلاکت کا معاملہ بھی مد نظر رکھنا چاہیے، بھارت کو بھی یہ دیکھنا چاہیئے کہ اس نے اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کیا کارروائی کی ہے۔