پاکستانی (جیوڈیسک) سے رہائی پانے والے 23 پاکستانی قیدی ایدھی فاونڈیشن کیحوالے کردیئے گئے۔ ایدھی فاونڈیشن کراچی سے جاری اعلامیہ کے مطابق مختلف واقعات کے دوران غلطی سے سمندری، سرحدی حدود کی خلاف ورزی سمیت دیگر معمولی نوعیت کے جرائم پر بھارتی جیلوں میں قید 23 پاکستانیوں کو ابتدائی طور پر بھارتی حکام کیجانب سے واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کے حوالے کیاگیا۔
بعد میں رینجرز نے بھارتی قید سے رہائی پانے والے پاکستانی شہریوں کو ایدھی فاونڈیشن کے حوالے کیا ہے رہائی پانے والے قیدیوں میں 15 ماہی گیر اور 8 سوئلین شامل ہیں تمام قیدیوں کو ایدھی فاونڈیشن کیجانب سے رضاکارانہ طور پر ملک کے مختلف مقامات پر ان کے گھروں میں پہنچایا جائیگا۔