سرینگر (جیوڈیسک) بھارت کے67 ویں یوم جمہوریہ پر دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منائیں گے، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، اس موقع پر ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔
بھارت کے یوم جمہوریہ پر کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھرمیں کشمیری بھارت کا’ یوم جمہوریہ ‘یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔
حریت کانفرنس نے وادی میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے، اس موقع پر ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔
یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب انڈیا گیٹ نئی دلی میں ہوگی، فرانسیسی صدر تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، فرانسیسی فوجی دستے پہلی بار تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کر رہے ہیں۔