مظفرآباد (جیوڈیسک) بھارت کا یوم جمہوریہ آزادکشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے ،مظفر آباد میں کشمیریوں نے اقوام متحدہ کے مبصر مشن میں یاد داشت پیش کی۔
مظفر آباد میں کشمیریوں نے احتجاجی ریلی نکالی ،ریلی کے شرکا اقوام متحدہ کے مبصر مشن پہنچے، جہاں انہوں نے یادداشت پیش کی ۔اس موقع پر فضا میں سیاہ غبارے چھوڑے گئے ،میرپور آزاد کشمیر میں کچہری کے احاطے سے جلوس نکالا گیا ۔
جلوس کے شرکا مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے ،مظاہرین سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیے جانے تک بھارت کے یوم جمہوریہ پر یوم سیاہ منایا جائےگا۔