بھارتی یوم جمہوریہ، نئی دلی میں سخت سیکیورٹی، کشمیر میں آج یوم سیاہ

New Delhi

New Delhi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کے چونسٹھویں یوم جمہوریہ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب دارالحکومت نئی دلی میں منعقد کی جائے گی۔ تقریب کے مہمان خصوصی جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے ہونگے۔

دلی پولیس کی سواٹس ٹیمیں، نیشنل سیکورٹی گارڈز اور دیگر اسپیشل یونٹس کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ 25 ہزار سے زائد فوجی، پولیس کمانڈوز کے ساتھ نگرانی پر معمور ہیں۔

بلند عمارتوں پر اسنائپرز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دنیا کی توجہ دلانا ہے۔

اس موقعے پر دنیا بھر میں کشمیریوں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کے انعقاد کیا جائے گا۔