ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی شہر ممبئی میں سات منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے چار افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔
آگ شہر کے مغربی حصے میں واقع عمارت کی پانچویں منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے تین منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
مرنے والوں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہے، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ،جہاں ان کی حالت خطرے سے بار بتائی جا رہی ہے۔