کراچی (جیوڈیسک) بھارت کی امیر ترین خاتون ریاستی انتخابات ہار گئی۔بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع ہصار سے ریاستی انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ سے انتخابات لڑنے والی ساویتری جندل بی جی پی کے امیدوار کے مقابلے میں شکست کھا گئی۔
ان کی دولت کا تخمینہ 6.4ارب ڈالر( تقریباً چھ کھرب 58 ارب پاکستانی روپے) ہے۔ فوربز میگزین نے 2008 میں انہیں بھارت کی امیر ترین خاتون قرار دیا تھا۔ بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق ساویتری جندل ضلع ہصار سے 2005 ارو 2009 میں منتخب ہوئی اور سبکدوش ہونے والی بھوپندر سنگھ کی قیادت میں کانگریس حکومت میں وزیر تھی۔
انہوں نےت ریاستی انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار کمال گپتا کے مقابلے میں 13646 ووٹو سے ہار گئی۔ ساویتری جندلارب پتی صنعتکار اور سیاستدان نوین جندل کی ماں ہے۔ اسٹیل، بجلی اور کان کنی کے شعبوں سے وابستہ او پی جندل گروپ کی چیئرپرسن ہے۔
وہ ہسار سے کانگریس امیدوار تھی۔ا مریکی جریدے فوربز نے 2008 میں اکتوبر کے شمارے میں اسے بھارت کی امیرترین خاتون قرار دیا تھا۔ اس وقت وہ بھارت میں امیرترین افراد میں 12 ویں درجے پر ہے۔
بھارت کی دو اہم ریاستوں مہاراشٹر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے لئے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ہریانہ کی اسمبلی کی 90 نشستوں اور مہاراشٹر کی اسمبلی کی 288 نشستوں پر 15 اکتوبر بدھ کے روز ووٹ ڈالے گئے تھے۔