امرتسر (جیوڈیسک) بھارتی شہر امرتسر میں ہونیوالے کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوئے۔ قومی کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کے خلاف خوب زور آزمائی کی۔
پہلے کوارٹر سے ہی پاکستان نے بھارت کے خلاف برتری حاصل کر لی جو تیسرے کوارٹر تک برقرار رہی۔ چوتھے اور آخری کوارٹر میں بھارتی ایمپائروں نے کئی متنازع فیصلے دیئے جس کے بعد بھارت کو پاکستان پر برتری مل گئی جس کے بعد ایمپائروں٘ نے وقت سے پہلے میچ ختم کرا دیا۔
فائنل کے اختتام پر بھارت کا اسکور پینتالیس اور پاکستان کا بیالیس رہا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے بھارتی ایمپائر کے غلط فیصلوں پر شدید احتجاج کیا تقسیم انعامات کی تقریب کے دوران بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ بھارتی وزیر اعلیٰ پاکستانی کھلاڑیوں کو مناتے رہے۔