بھارت دریائے چناب کا رخ تبدیل اور 4 نئے منصوبے لگا رہا ہے: چوہدری مجید

Chaudhry Abdul Majeed

Chaudhry Abdul Majeed

آزاد کشمیر (جیوڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بھارت کی آبی جارحیت کو روکنے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب کا رخ تبدیل کرتے ہوئے پن بجلی کے 4نئے منصوبے لگا رہا ہے جبکہ کشن گنگاڈیم کا ڈیزائن بھی عالمی ثالثی ٹربیونل کی ہدایت کے مطابق ٹھیک نہیں کیا جس کی وجہ سے دریائے نیلم میں پانی کی روانی کم ہونے کا خدشہ ہے ۔وہ بدھ کے روز یہاں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

وزیراعظم نے کہاکہ بھارت ریاست کے وسائل ہڑپ کرنے کے لئے کٹھ پتلی حکومت کے ذریعے ترقی کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنا رہا ہے جبکہ جموں اور لداخ کے خطوں میں عوام کی حالت انتہائی ابتر ہے۔ وزیراعظم نے کشمیری نوجوانوں کی مزاحمتی تحریک کوحصول آزادی کے لئے بڑی پیش قدمی قراردیتے ہوئے کہاکہ بھارت اب کشمیریوں کی تحریک کو کچل نہیں سکے گا۔بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہے اور یہاں ترقی اور خوشحالی کا سفر رکا ہوا ہے ، چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔