گوا (جیوڈیسک) بھارت اور روس کے درمیان اربوں ڈالرز کے دفاعی اور تجارتی معاہدے طے پا گئے، دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر فوجی ہیلی کاپٹر تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ بھارت نے روس سے میزائل ٹیکنالوجی خریدنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
بھارت اور روس کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔ بھارتی وزیر اعظم مودی اور روسی صدر پیوٹن نے گوا میں برکس اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کی۔ کانفرنس کے دوران، دونوں رہنماؤں نے خطے کے استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔