بھارت روس سے ملکر اندرا نامی بحری جنگی مشقیں کریگا، 3 جہاز ولادی وسٹوک پہنچ گئے

India,Russia

India,Russia

ماسکو (جیوڈیسک) روس کیساتھ جنگی مشقیں کرنے کیلئے بھارتی بحریہ کے 3 لڑاکا بحری جہاز گذشتہ روز 5 ہزار ناٹیکل میل کا سفر طے کرکے ولادی وسٹوک کے ساحل پر پہنچ گئے۔

ان میں راجپوت کلاس ڈسٹرائر، آئی این ایس رن وجے، سٹیلتھ فریگیٹ آئی این ایس شوالک اور ٹینکر فلیٹ آئی این ایس شکتی شامل ہیں۔ بھارتی بحریہ کے ترجمان کے مطابق روس اور بھارت ’’اندرا‘‘ کے نام سے بحری جنگی مشقیں شروع کرنیوالے جن کا مقصد جنگی صلاحیتوں دہشت گردی کیخلاف جنگ کی کوششوں میں اضافہ کرنا ہے۔

بھارتی بحری جہاز اسکے بعد بحرالکاہل میں امریکہ جاپان سے مل کر جنگی مشقوں میں حصہ لیں گے۔