ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست مہارشٹر میں بھارتی کوسٹ گارڈ نے سمندر میں ڈوب جانے والے تیرہ طالب علموں کی لاشیں نکال لی ہیں۔ گزشتہ روز ایک مقامی کالج کی جانب سے 112 بارہ طالبعلم سمندر پر پکنک کی غرض سے گئے۔
جہاں طاقت ور لہر کی وجہ سے کئی طالبعلم سمندر میں گر گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے کئی افراد کو بچا لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈوب جانے والے چودہ میں سے تیرہ طالب علموں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔