نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں پولیس نے اہم سرکاری دستاویزات چوری کرکے توانائی کی کمپنیوں کو فروخت کرنے کے الزام میں 7 افراد کو گرفتار کر لیا۔
جمعرات کو وزارتِ پٹرولیم کے دفتر سے دو اعلی سرکاری افسران، توانائی کمپنی کے ایک اہلکار اور سودا کرانے والے دو افراد کیا گیا۔ جبکہ جمعہ کو توانائی کے شعبے کے دو ماہرین کو گرفتار کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق چرائی جانے والی دستاویزات توانائی کی قیمتوں اور پالیسی سے متعلق تھیں۔
دہلی پولیس کے سربراہ بی ایس باسی نے بتایا کہ یہ کارروائی اس اطلاع پر کی گئی کہ چند افراد غیر قانونی طور پر سرکاری دستاویزات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔