بھارت کی پہلی ایٹمی آبدوز کا جوہری ری ایکٹر آن کر دیا گیا

India

Indiavvvvvvvvvvvvvv

دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی پہلی ایٹمی آب دوز اریہنت کا جوہری ری ایکٹر آن کر دیا گیا۔ آب دوز 2 سال میں مکمل کام شروع کرے گی۔ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے آبدوز کے ری ایکٹر کے کام شروع کرنے کو مقامی ٹیکنالوجی کے حوالے سے اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

ایٹمی ری ایکٹر سے چلنے والی یہ آبدوز جوہری میزائلوں سے لیس کی جائے گی۔ جو سمندر کی گہرائیوں سے اپنے ہدف پر نشانہ لینے کی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوگی۔ آبدوز 2 سال میں مکمل فعال ہو جائے گی۔