نئی دہلی (جیوڈیسک) ریاست آندھراپردیشن کے شہر تری پاٹھی میں واقع جنگلات میں لاٹھیوں اور کلہاڑیوں سے لیس سمگلرز نے پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر پتھراؤ کیا۔
پولیس اہلکاروں نے جواب میں سمگلرز پر فائرنگ شروع کر دی۔ جس میں 20 مبینہ سمگلرز ہلاک ہو گئے جبکہ باقی تمام افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے دو افراد لکڑی کے بین الااقوامی اسمگلرز تھے۔