کراچی (جیوڈیسک) چیئرمین پی سی بی شہریار خان بورڈ آف گورننگ اجلاس کی صدارت کرنے کراچی پہنچے۔ ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا بھارت سے سیریز کا کوئی امکان نہیں۔
سیریز کے لئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہونا ضروری ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی ریجنل اکیڈمی حنیف محمد کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شہریار خان نے کہا مصباح اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود کریں گے۔