نئی دہلی(جیوڈیسک) بھارت میں گزشتہ روز شدید گرمی کے باعث مختلف علاقوں میں 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، محکمہ موسمیات آئندہ 2 روز تک مزید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کئی علاقوں میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
گرمی، حبس اور تپش سے مختلف علاقوں میں 18 افراد ہلاک ہوئے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز سخت گرمی کی پیش گوئی کی ہے ، ساحلی ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانا میں آئندہ 15 روز تک گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔