لندن (جیوڈیسک) دہلی کی پولیس نے سابق وفاقی وزیر اور رکن پارلیمان ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی پْراسرار موت کے ایک برس بعد ان کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ ان کی موت دلی کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں ہوئی تھی۔
پولیس نے باضابطہ طور پر نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کیا۔ پولیس کمشنر بی ایس بسی نے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی بنیاد پر ہی قتل کا مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔
ششی تھرور نے ایک بیان میں کہا کہ انھیں قتل کا مقدمہ قائم کیے جانے پر بہت حیرت ہوئی ہے۔