ممبئی (جیوڈیسک) بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت سیاچین گلیشیر پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے دوسرے اور کارگل کے پہلے دورے میں بھارتی فوج کے آفسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ سیاچین گلیشیر ایک اسٹریٹجک علاقہ ہے۔
بھارت سیاچین گلیشیر پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ مودی کا کہنا تھا کہ وہ وہاں پر تعینات بھارتی فوج کو کبھی نہیں بھلا سکتے۔
نریندر مودی نے نیموباز ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے کا افتتاح بھی کیا۔ مودی مقبوضہ وادی میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔