نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ بھارت سیاچن کا مقام خالی نہیں کرے گا، ایسی صورت میں مزید جانیں جائیں گی۔
نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منوہر پاریکر نے کہا کہ اگر سیاچن کا مقام چھوڑا تو دشمن اس پر قبضہ کر لے گا اور جنگی نقطہ نظر سے اس اہم محاذ کو خالی کرنے کی صورت میں مزید جانیں جا سکتی ہیں۔
منوہر پاریکر کا کہنا تھا کہ سیاچن میں بتیس سال کے دوران نو سو پندرہ افراد ہلاک ہوئے۔ تین فروری کو سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے دس بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔