ہندوستان کی سیالکوٹ سیکٹر پر فائرنگ، تین افراد زخمی

Sialkot

Sialkot

سیالکوٹ (جیوڈیسک) ہندوستان کی جانب سے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف واری کرتے ہوئے سیالکوٹ سیکٹر پر گولہ باری اور بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بی ایس ایف کی جانب سے سیالکوٹ کے سرحدی علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ اتوار کی صبح چار بجے شروع ہوا۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے بعد میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہندوستان کی فائرنگ پر چناب رینجرز کی جوابی کاروائی کی گئی جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ رک گیا۔

رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ ہندوستانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے دو روز قبل بھی سجیت گڑھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی مگر اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔