راجکوٹ (جیوڈیسک) بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل سخت سیکورٹی میں راجکوٹ میں جاری ہے جہاں پولیس نے میچ نہ ہونے کی دھمکیاں دینے والے ہاردک پٹیل سمیت چھ افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔
بھارتی میدانوں میں انڈین ٹیم کی شکست پر ہنگامہ آرائی کوئی نئی بات نہیں ،ورلڈ کپ کا مقابلہ ہوا یا کسی سیریز کا میچ ،شائقین اپنی ٹیم کی یقینی شکست کو دیکھ کر آپےسے باہر ہو جاتے ہیں ،لیکن اس بار جنوبی افریقا کےساتھ سیریز میں ہنگامہ آرائی اپنی جگہ ،تیسرا ون ڈے میچ سیاست کی بھینٹ چڑھنے کا خدشہ تھا۔
میچ کو روکنے کےلیے پٹیل برادری نے دھمکیاں بھی دی اور ہنگامہ آرائی بھی کی،لیکن پولیس نے میچ کو یقینی بنانے کےلیے ہاردک پٹیل سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا۔جنہوں نے دھمکی دی تھی کہ ان کے ساتھ یکساں سلوک نہیں کیا جا رہا ہے اس لیے وہ میچ نہیں ہونے دیں گے بلکہ ٹیموں کو اسٹیڈیم تک جانے ہی نہیں دیں ۔
میچ انتہائی سخت سیکورٹی میں جاری ہے اورسیکورٹی کے پیش نظر راجکوٹ میں انٹر نیٹ سروس 24 گھنٹے کےلیے معطل کر دی گئی ہے۔