جوہانسبرگ (جیوڈیسک) بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے جوہانسبرگ میں شروع ہو گا، ون ڈے سیریز میں تو افریقی ٹیم نے مہمانوں کا برا حال کیا۔
تین میچز کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔ سیریز میں اب دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا آغاز جوہانسبرگ میں ہو گا، جہاں انڈین ٹیم اب تک ناقابل شکست رہی ہے، بلکہ جنوبی افریقا کو ایک ٹیسٹ میں شکست بھی دے چکی ہے۔
جنوبی افریقا کا سب سے کم اسکور 84 رنز بھی بھارت کے خلاف جوہانسبرگ میں ہی ہے، لیکن اب بھارت کے پاس نہ ٹنڈلکر ہیں اور نہ ہی لکشمن اور ڈریوڈ، دیکھتے ہیں کہ اب کیا ہوتا ہے بھارت نا قابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھتا ہے یا نہیں۔