بھارت کی جنوب مشرقی بندرگاہ بلیئرمیں زلزلے کے جھٹکے

Earthquake

Earthquake

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کے جنوب مشرقی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔

بھارت کے جزیرہ انڈمان میں بندگاہ بلیئر کے جنوب مشرقی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز 153 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔