بھارت کے جنوبی حصے میں مون سون کی بارشیں شروع

Monsoon

Monsoon

نئی دہلی (جیوڈیسک) شدید گرمی کے بعد بھارت کے جنوبی حصے میں مون سون کی بارشیں شروع ہو گئیں۔ بھارتی ریاست کیرالہ میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے سے گرمی کی شدت کم ہو گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے رواں سال مون سون بارشوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 48 گھنٹے جاری رہنے والی بارش سے ہر شے نکھر گئی۔ خوشگوار موسم نے جہاں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں وہیں ان بارشوں کے بعد نشیبی علاقے زیرآب آنے سے لوگوں کو پریشانی کاسامنا ہے۔