بھارتی خلائی شٹل مریخ کے مدار میں داخل ، نریندر مودی کی مبارکباد

Narendra Modi

Narendra Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کا خلائی شٹل منگل یان مریخ کے مدار میں داخل ہو گیا۔ مريخ کے مشاہدے کے لئے بھيجا جانے والا بھارت کا پہلا اہم ترين خلائی مشن منگل يان آج صبح مریخ کے مدار میں داخل ہوا۔

اس تاریخی لمحے کو دیکھنے کے لیے وزيراعظم نریندر مودی ٹيلی مینٹری ٹريکنگ اینڈ کمانڈ ینٹ ورک کے مرکز ميں موجود تھے۔ خلائی مشن کا آغاز گزشتہ سال نومبر میں کیا گیا تھا۔

جس کا مقصد مریخ کی آب و ہوا، میتھین گیس اور زندگی کے آثار ڈھونڈنے کی کوشش کی جائے گی۔ بھارت پہلی کوشش میں مریخ تک خلائی شٹل بھیجنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔