بھارت کی ریاست بہار کے وزیر کو فوج سے متعلق بیان مہنگا پڑ گیا

Bhim Singh

Bhim Singh

نیو دہلی (جیوڈیسک) نیو دہلی مرگئے تو کیا ہوا؟ پولیس والے اور فوجی بھرتی ہی اس لئے کئے جاتے ہیں کہ ملک کیلئے قربانی دیں۔ یہ بیان بھارتی وزیر کو مہنگا پڑ گیا۔ صوبہ بہار کے وزیر بھیم سنگھ نے یہ بیان 3 دن پہلے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے 5 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر دیا تھا۔

بھارتی حکومت نے بہار سے تعلق رکھنے والے ان فوجیوں کی ہلاکت کی ذمے داری پاکستانی افواج پر ڈالی تھی۔ ایسے موقع پر بھیم سنگھ کے بیان پر بھارتی ذرائع نے خوب شور کیا۔ آج بھیم سنگھ کی پارٹی جنتا دل یونائیٹڈ نے انہیں اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا اور 7 دن میں بیان کی وضاحت کا حکم دیا ہے۔