قصور (جیوڈیسک) بھارت کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں حساس ادارے نے قصور سے تین افراد گرفتار کر کے چھاونیوں کے نقشے، پاسپورٹ اور اسلحہ برآمد کر لیا۔
زرائع کے مطابق حساس ادارے کو اطلاع ملی تھی کہ قصور میں کچھ افراد بھارت کے لیے پاکستان میں جاسوسی کر رہے ہیں اور اہم تنصیبات اور دیگر اہم معلومات بھیج رہے ہیں جس پر حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ جاسوسوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے فوجی چھاونیوں کے نقشے، بھارتی پاسپورٹ، اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی ہے۔
زرائع کے مطابق گرفتار کیے جانے والے افراد میں عمیر، شاہ زر اور کاشف شامل ہیں۔ مزید تفتیش کے لئے ملزموں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔