بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے اہل خانہ کی واہگہ کے راستے بھارت واپسی

Sarabjit Singh Families

Sarabjit Singh Families

لاہور(جیوڈیسک)لاہور جناح اسپتال لاہورمیں زیرِ علاج بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی بہن، بیوی اور دونوں بیٹیاں تین روز پاکستان میں گزارنے کے بعد واہگہ کے راستے واپس بھارت روانہ ہو گئیں۔بھارت روانگی سے پہلے واہگہ بارڈر پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی بہن دلبیرکور نے کہاکہ اس کے بھائی کی جیل میں حفاظت کرنا پاکستانی حکومت کی ذمے داری تھی۔

پیشہ ور اور گناہ گار قیدیوں کو ایسی جگہوں پر نہیں رکھناچاہیے ،ایسے قیدی پاکستانی قیدیوں کیلئے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ وہ واپس اس لئے جا رہی ہیں کیونکہ اس کی بھابھی اوربھتیجیوں کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔سربجیت سنگھ کے وکیل اویس شیخ نے اس موقع پرکہاکہ وہ سربجیت سنگھ سے ملیت واس نے دھمکیاں ملنے کے بارے میں بتایاتھا۔