بھارت (جیوڈیسک) پورٹ آف اسپین بھارت نے سری لنکا کو ڈک ورتھ لیوس میتھڈ کے تحت 81 رنز سے شکست دے کر تین ملکی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی، میزبان ویسٹ انڈین ٹیم خراب رن ریٹ کی وجہ سے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ پورٹ آف اسپین میں کھیلا گیا میچ بارش سے متعدد بار متاثر ہوا، بارش کی وجہ سے بھارتی اننگز کو 29 اوورز بعد روکا گیا۔
تو انکا اسکور 3 وکٹ پر 119 رنز تھا، روہت شرما 48 ناٹ آوٹ کے ساتھ ٹاپ اسکورر تھے، سری لنکا کو ڈک ورتھ لیوس میتھڈ کے تحت 26 اوورز میں 178 رنز کا ٹارگٹ ملا، لیکن پوری ٹیم 25 ویں اوور میں صرف 96 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ بھوونیشور کمار نے 4 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔
اس کامیابی کے ساتھ ہی بھارت نے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی جہاں اسکا مقابلہ سری لنکا سے 11 جولائی کو ہوگا، لیگ میچز کے اختتام پر سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے 9، 9 پوائنٹس تھے لیکن خراب رن ریٹ کی وجہ سے ویسٹ انڈین ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔