بھارت نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیدی

India

India

احمد آباد (جیوڈیسک) سیریز کے دوسرے ون ڈے میں مہمان سری لنکا نے مقررہ پچاس اوور میں آٹھ وکٹ پر 274 رنز جوڑے۔ کپتان اینجلو میتھیوز نے 92 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

جواب میں ٹیم انڈیا کو آغاز تو صرف اٹھارہ رنز کا ملا لیکن بعد میں بلے باز سنبھل گئے اور انہوں نے لنکن بولرز کا بھرکس نکال دیا۔Rayudu 121 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیل کر بھی آؤٹ نہیں ہوئے۔ شیکھر دھون نے ٹوٹل میں 79 رنز کا اضافہ کیا۔

کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے بغیر اِن ایکشن ہونے والی بھارتی ٹیم نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 169 رنز کی کراری شکست دی تھی۔