گوہاٹی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست آسام میں باغیوں کے حملے میں 10 خواتین اور 13 بچوں سمیت 48 افراد ہلاک ہو گئے۔
ریاست آسام میں باغیوں نے مختلف مقامات پر حملے کرکے 10 خواتین اور 13 بچوں سمیت 48 افراد کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق حملوں میں علیحدگی پسند تنظیم ’’نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈو لینڈ‘‘ ملوث ہے جو کئی سالوں سے علیحدہ ملک کے لئے تحریک چلارہی ہے جب کہ حملوں کے بعد ریاست میں ریڈ الرٹ جاری کرکے حملہ آوروں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ریاست آسام میں کئی برسوں سے علیحدگی کی تحریک چل رہی ہے اور بھارتی سرکار اورانڈین آرمی علیحدگی کی تحریک کو کچلنے کے لئے وہاں انسانیت سوز مظالم ڈھارہی ہے اور 2012 میں بھی علیحدگی کی تحریک کے دوران ریاست میں 100 سے زائد افرد ہلاک اور 4 لاکھ کے قریب بے گھر ہوگئے تھے۔