نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کے مرکزی الیکشن کمیشن نے ملک کی پانچ ریاستوں میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ پانچ ریاستوں آسام ، مغربی بنگال ، تامیل ناڈو، پانڈی چیری اورکیرالا میں چار اپریل سے سولہ مئی کے درمیان ووٹنگ ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی ایک ساتھ انیس مئی کو ہوگی۔
بھارت کے چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی نے بتایا کہ آسام میں دو مرحلوں میں یعنی چار اور گیارہ اپریل کو انتخابات ہوں گے جبکہ کیرالا، تامیل ناڈو اور پانڈ ی چیری میں ایک مرحلے میں سولہ مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
ریاست مغربی بنگال میں چھ مرحلوں میں اسمبلی انتخابات کرائے جائیں گے – انہوں نے کہ مغربی بنگال میں چار، گیارہ ،سترہ، اکیس ، پچیس، تیس اپریل اور پانچ مئی کی تاریخوں میں ووٹنگ کرائی جائے گی۔